گورنر سندھ کی سید عقیل الغراوی سے ملاقات
گورنر سندھ کی سید عقیل الغراوی سے ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جون15) گورنر سندھ کی سید عقیل الغراوی سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سید عقیل الغراوی نے ملاقات کی جس میں عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی خدمت اور خطے میں استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور مفاہمت کے لئے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے فروغ اور انسانی خدمت میں پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین اور قابلِ اعتراف ہیں، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، برداشت اور انسانی اقدار کے فروغ کو ترجیح دی ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ انسانی خدمت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں پاکستان دنیا کے لیے ایک مثبت مثال ہے، جبکہ مکالمہ، مفاہمت اور استحکام پاکستان کی قومی اور عالمی سوچ کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن، برداشت، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اور انہی اقدار کے فروغ میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ اس موقع پر سید عقیل الغراوی نے عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن، مفاہمت اور استحکام کے لئے خدمات کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو نوبل امن انعام کے تناظر میں بھی سراہا جانا چاہئے۔
Back