مردان میں پی اے ایف کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گورنر سندھ کا اظہارِ افسوس
مردان میں پی اے ایف کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گورنر سندھ کا اظہارِ افسوس
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جون15) مردان میں پی اے ایف کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گورنر سندھ کا اظہارِ افسوس
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے المناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کو عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہدائ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
Back