گورنر سندھ کامیڈیکل اینڈ انجینئرنگ گریجویٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن آف سندھ کے زیرِ اہتمام منعقدہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

Posted on: 10 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی (17 مئی) گورنر سندھ کامیڈیکل اینڈ انجینئرنگ گریجویٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن آف سندھ کے زیرِ اہتمام منعقدہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹرز اور انجینئرز کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ سینئر پروفیشنلز کو چاہیے کہ وہ اپنے تجربات، علم اور مہارت سے نوجوان نسل کی رہنمائی کریں تاکہ آنے والے ڈاکٹرز اور انجینئرز ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل اینڈ انجینئرنگ گریجویٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن آف سندھ کے زیرِ اہتمام منعقدہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرسکیں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل اور انجینئرنگ دو بنیادی شعبے ہیں جو کسی بھی معاشرے کی ترقی، بقا اور خوشحالی کے ضامن ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ہمارے ڈاکٹرز انسانی جانوں کو بچانے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، تو دوسری طرف ہمارے انجینئرز اپنے علم اور ہنر سے مادی ترقی، انفراسٹرکچر اور جدت پسندی کی بنیادیں استوار کر رہے ہیں، سندھ کے ان دونوں شعبوں کے گریجویٹس کو ایک فلاحی پلیٹ فارم پر متحد دیکھنا خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا جو اپنے اراکین کی فلاح کے ساتھ سندھ کے دور دراز علاقوں میں عوامی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔ گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ حکومت ہمیشہ ایسے فلاحی اور تعلیمی اقدامات کی سرپرستی کرتی رہے گی۔ گورنر سندھ نے ایوارڈ پانے والے معززین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ماہرین کی لازوال خدمات ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر شفقت عباسی اور انجینئر مومن نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ملک کے ممتاز ڈاکٹرز اور انجینئرز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دیے گئے، جن میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر کیپٹن (ر) رحیم بخش بھٹی، امجد سراج میمن، ڈاکٹر نوشاد شیخ، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر سعید قریشی، ڈاکٹر ندیم قمر، ڈاکٹر ثنائ اللہ عباسی، انجینئر پروفیسر شنیلا زرداری ودیگر شامل تھے۔