گورنر سندھ کا یومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام

گورنر سندھ کا یومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی ( جولائی19 ) گورنر سندھ کا یومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوءے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان کا سنگِ میل ہے۔

گورنر سندھ نے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوءے کہا کہ 19 جولاءی 1947 کو کشمیریوں نے اپنے مستقبل کو پاکستان سے جوڑنے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا، جو کشمیری رہنماؤں کے دوقومی نظریہ پر غیر متزلزل ایمان کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہاں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کسی صورت دبا نہیں سکتا اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھاءیوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

گورنر سندھ نے عالمی برادری کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوءے کہا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسءلہ کشمیر کو فوری حل کراءے تاکہ خطے میں پاءیدار امن قاءم ہو سکے۔

Back