گورنر سندھ کی چینی قونصلیٹ آمد
گورنر سندھ کی چینی قونصلیٹ آمد
Posted on: 12 Apr 2026 Tags: Governmentکراچی (10 اپریل) گورنر سندھ کی چینی قونصلیٹ آمد
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند اور سمندر کی گہرائیوں سے بھی زیادہ گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور ہمہ جہت تعاون پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی قونصلیٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس سے قبل چینی قونصلیٹ آمد پر قونصل جنرل یانگ یونڈونگ اور دیگر سفارتی عملے نے گورنر سندھ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بلو اکانومی، پاکستان کی ساحلی پٹی کی ترقی اور بحری وسائل کے مؤثر استعمال پر بات چیت کی گئی۔
اس کے علاوہ یوتھ ایکسچینج پروگرامز میں اضافہ، چینی زبان کے فروغ اور تعلیمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے گورنر ہاؤس اور چینی قونصلیٹ میں فوکل پرسنز کی نامزدگی ناگزیر ہے۔ دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔