گورنر سندھ کا فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (27 جون) گورنر سندھ کا فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے خاران اور مستونگ میں فتن الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ یہ کامیابیاں ہماری فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
سید محمد نہال ہاشمی نے ملکی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے یہ ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے ۔