گورنر سندھ کا المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میں نئی ایمبولینسز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب

گورنر سندھ کا المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میں نئی ایمبولینسز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی19) گورنر سندھ کا المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میں نئی ایمبولینسز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کی روشن مثال ہے،ایمبولینس سروس کا دائرہ کار بڑھانا عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میں نئی ایمبولینسز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ فلاحی ادارے صحت، تعلیم اور انسانی خدمت کے میدان میں حکومت کے مضبوط معاون ثابت ہو رہے ہیں۔معاشرے کی حقیقی ترقی خدمتِ خلق، اخوت، ہمدردی اور انسانیت کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے اور مخیر حضرات قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،نئی ایمبولینسز کی شمولیت سے ایمرجنسی طبی سہولیات مزید بہتر اور مو ¿ثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ڈونرز، رضاکار اور انتظامیہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، حاجی حنیف طیب نے خدمتِ انسانیت کے ساتھ روزگار کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے،سیاست کا اصل مقصد عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کا فروغ ہونا چاہئے، ہم سب کو معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی انسان دوست خدمات کو قبول فرمائے اور مزید ترقی عطا فرمائے، آمین ۔

Back