گورنر سندھ کا دوسری سندھ انرجی ڈائیورسٹی کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب

گورنر سندھ کا دوسری سندھ انرجی ڈائیورسٹی کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی ( جولائی14) گورنر سندھ کا دوسری سندھ انرجی ڈائیورسٹی کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ توانائی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے اور توانائی کے متنوع ذرائع سے بھرپور استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قابلِ تجدید توانائی، بالخصوص شمسی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار، پاکستان کے توانائی بحران کے دیرپا حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہوٹل میں منعقدہ دوسری سندھ انرجی ڈائیورسٹی کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست اور پائیدار توانائی منصوبوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے، جبکہ ماہرین، صنعتکاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان مو ¿ثر اشتراک سے توانائی کے شعبے میں جدت اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
 
انہوں نے کہا کہ سندھ انرجی ڈائیورسٹی کانفرنس جیسے فورمز توانائی کے مستقبل کے لیے مو ¿ثر حکمت عملی کی تشکیل، نئی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ اگر ماضی میں ملک میں مزید ڈیم تعمیر کیے جاتے تو آج توانائی کے بحران کی شدت اتنی زیادہ نہ ہوتی۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہم نے اپنے سائنسی، تاریخی اور تہذیبی ورثے کو بھی مطلوبہ اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم تحقیق، تدبر اور علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، لہٰذا تحقیق، جدت اور اختراع کو فروغ دے کر آج بھی پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
Back