گورنر سندھ کا (ایم کیو ایم) پاکستان کی دستبرداری پر اظہارِ تشکر

گورنر سندھ کا (ایم کیو ایم) پاکستان کی دستبرداری پر اظہارِ تشکر

Posted on: 01 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (31 مئی) گورنر سندھ کا ایم کیو ایم کی دستبرداری پر اظہارِ تشکر

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ضلع شگر، گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ میں پی ایم ایل (ن) کے امیدوار طاہر شکری کے حق میں دستبردار ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور امیدوار احتشام شریف کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوری اقدار، سیاسی بصیرت اور باہمی اتحاد و اتفاق کی ایک بہترین مثال ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی اور عوامی مفاد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا آپس میں تعاون کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تمام جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی ہم آہنگی اور باہمی تعاون ہی سے عوام کے اصل مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی و عوامی مفاد میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہےاور تمام جماعتوں کو ملک کی ترقی کے لیے اسی جذبے کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔

Back