گورنر سندھ کا عظیم انسان دوست رہنما عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
گورنر سندھ کا عظیم انسان دوست رہنما عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
Posted on: 21 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جولائی 08) گورنر سندھ کا عظیم انسان دوست رہنما عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عظیم انسان دوست رہنما عبد الستار ایدھی کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی پوری انسانیت کے لئے رحم، خدمت اور ایثار کی لازوال علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے دکھی، بے سہارا اور ضرورت مند انسانوں کی بے لوث خدمت کر کے تاریخ میں سنہری باب رقم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کا مشن لاکھوں بے آسرا افراد کے لیے امید، تحفظ اور زندگی کا سہارا ثابت ہوا، جبکہ ایدھی جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں اور قوموں کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے رنگ، نسل، مذہب اور زبان کی ہر تفریق سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ایدھی فاو ¿نڈیشن کا فلاحی نیٹ ورک پاکستان کا ایک قیمتی قومی اثاثہ اور پوری دنیا کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عبد الستار ایدھی کے افکار، کردار اور خدمت کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی قومی اور اخلاقی زمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایدھی صاحب نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت اور اعلیٰ ترین اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج اپنے عظیم محسن عبدالستار ایدھی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔
Back