گورنر سندھ اور جرمن قونصل جنرل کی ملاقات
گورنر سندھ اور جرمن قونصل جنرل کی ملاقات
Posted on: 10 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی ( مئی16) گورنر سندھ اور جرمن قونصل جنرل کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور عوامی روابط کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے اعتبار سے پاکستان کا اہم ترین صوبہ ہے اور جرمن سرمایہ کاروں کے لئے یہاں وسیع مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں جرمنی کے قونصل جنرلThomas E.Shultze سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک جرمنی تعلقات، تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، صنعتی روابط اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے جرمنی کی جانب سے پاکستان خصوصاً سندھ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل Thomas E.Shultzeنے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل آلات اور اسپورٹس گڈز کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ جرمنی سالانہ 28 ملین فٹ بالز اور کھیلوں کے دیگر سامان پاکستان سے درآمد کرتا ہے۔جرمن قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاک جرمن تجارتی حجم 3.8 بلین یورو تک پہنچ چکا ہے، جس میں مزید وسعت اور اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جرمن حکومت کراچی میں واقعGoathe-Institut کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تزئین و آرائش بھی کررہی ہے۔ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Back