گورنر ہاﺅس کراچی میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب
گورنر ہاﺅس کراچی میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب
Posted on: 01 Aug 2026 Tags: Governmentکراچی ( جولائی 14) گورنر ہاﺅس کراچی میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا بے کہ آج پاکستان کا امن، استحکام اور عالمی سطح پر باوقار مقام ہمارے شہداءکی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ریاست کی بقا شہداءکے خون کی مرہونِ منت ہے، اس لیے وطن کے دفاع، سلامتی اور ترقی پر پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس کراچی میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکے خون کے مقروض ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور دشمن قوتیں ملک کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں۔ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم کارفرما ہیں، جو اپنی ناکامیوں کا بدلہ پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے، لیکن پاکستان کی مسلح افواج بہادری سے ان سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ حالیہ عرصے میں ملک میں سیاسی ماحول میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ تمام سیاسی قوتیں قومی مفاد کو مقدم رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور آئینی فورمز پر تلاش کیا جانا چاہیے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم نفرت، تشدد، گالی گلوچ اور انتشار کی سیاست سے اجتناب کرتے ہوئے مثبت، مہذب اور تعمیری سیاسی رویوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مثبت اور پرامن شناخت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمن کے شہداءسے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔" یہی ہمارے دین کا فلسفہ ہے۔ ریاست کی بقا اور سلامتی شہداءکی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ شہداءپوری قوم کا مشترکہ سرمایہ ہیں، ان پر کسی اختلاف کی گنجائش نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان سے شہداءکے اہلِ خانہ اور پوری قوم کو رنج پہنچا ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے انہیں واپس لیں گے کیونکہ شہداءکے بارے میں ایسے الفاظ سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے، یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ایک سوال کے جوان دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور گزشتہ شب ایک ڈاکٹر کے قتل کے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور انہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان مزید بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات کو مو ¿ثر بنایا جائے گا۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے سندھ اور تمام عوام کے گورنر ہیں اور آئینِ پاکستان کے تحت دی گئی ذمہ داریوں کو غیرجانبداری اور دیانتداری سے انجام دے رہے ہیں۔گورنر سندھ سے ولیکا اسپتال میں پیش آنے والے واقعے اور غیر معیاری ادویات کے مسئلے پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی وزارتِ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بات کریں گے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔بجلی کی صورتحال پر پوچھے گئے سوال پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے بات کی گئی ہے، جبکہ شہریوں پر بھی بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ایک۔اور سوال کا۔جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کے لیے وفاق نے بجٹ مختص کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سندھ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سائٹ ایریا کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے پانچ ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ حیدرآباد۔سکھر موٹروے منصوبے پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض ترقیاتی منصوبے بدانتظامی اور کرپشن کا شکار ہوئے، تاہم موجودہ حکومت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر عوامی منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے برابر کے شراکت دار ہیں۔ جو بھی ملک کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے کام کرے گا، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جبکہ قومی مفاد کے خلاف ہر عمل کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔اس سے قبل میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، میرٹ اور محنت ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ تقریب میں چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت، ناظم امتحانات احمد خان، بورڈ کے افسران، اساتذہ، طلبہ، والدین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کامیابی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والوں سے سیکھیں، کتاب سے مضبوط تعلق قائم رکھیں اور جدید ٹیکنالوجی کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے وہی ترقی کرتا ہے، جبکہ کامیاب طلبہ مستقبل میں ملک کی قیادت اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے طالبات کی نمایاں کامیابی کو قوم کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، اس کے تعلیمی اداروں اور طلبہ کو ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے۔تقریب میں گورنرسندھ نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کو تعریفی اسناد اور نقد رقم بھی دی ۔
Back