گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے گورنرہاﺅس میں ملاقات
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے گورنرہاﺅس میں ملاقات
Posted on: 11 May 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل 22) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے گورنرہاﺅس میں ملاقات
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔ کمشنر کراچی شہر کے متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر روابط قائم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے گورنرہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ کمشنر کراچی نے ٹریفک کی روانی ، صفائی ، شہری سہولیات اور جاری اقدامات پر گورنرسندھ کو بریفنگ دی۔ملاقات میں شہر کے مسائل ، ترقیاتی منصوبے ، انتظامی امور سمیت دیگر پر گفتگو ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک ، صفائی کے مسائل اور تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے شہر کے مکینوں کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گورنرسندھ کو بتایا کہ گورنرسندھ کی ہدایت پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ شہر قائد میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جارہی ہے۔
Back