گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی ملاقات

Posted on: 28 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جولائی13) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی ملاقات

 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی تعلیم، کھیلوں کے فروغ، مصنوعی ذہانت (AI)، جدید علوم، ہنر مندی، غیر نصابی سرگرمیوں، کردار سازی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ انہیں معیاری تعلیم، جدید علوم، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مہارتوں، کھیلوں اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں تک بھرپور رسائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مو ¿ثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو ¿س میں اسکول کے بچوں کے لیے اے آئی سمر بوٹ کیمپ کا انعقاد ایک مستقبل شناس اقدام ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو کم عمری ہی سے مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید علوم سے روشناس کرانا ہے۔ آج کی تیزی سے بدلتی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اور عملی مہارتیں نوجوانوں کی کامیابی کی بنیاد ہیں، اسی لیے بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی مستقبل کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیت، برداشت اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں، جبکہ معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنر ہاو ¿س نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کھیلوں کے فروغ، جدید تعلیم اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے گورنر سندھ کی نوجوان دوست پالیسیوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کھیل اور جدید ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے خصوصاً گورنر ہاو ¿س میں اے آئی سمر بوٹ کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کم عمری سے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ایک دور اندیش فیصلہ ہے، جو انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی، تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے ساتھ ساتھ انہیں اختراع، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Back