گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت کی ملاقات
Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی (اپریل28) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی صنعتی و تجارتی صورتحال، سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر برآمدات میں اضافے، صنعتکاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے صنعتوں کا استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مربوط اور مو ¿ثر حکمتِ عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ قومی معیشت کے پائیدار استحکام کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان مضبوط اور مربوط اشتراک ناگزیر ہے۔
صدر کاٹی اکرام راجپوت نے گورنر سندھ کو صنعتی سرگرمیوں اور کاٹی کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاٹی ملک کا ایک اہم صنعتی مرکز ہے، جہاں سرِفہرست گارمنٹس اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمایاں تعداد قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی میں دو آئل ریفائنریز سمیت فارماسیوٹیکل، الیکٹرونکس اور موٹر بائیکس کی متنوع صنعتیں فعال ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کاٹی سے سالانہ تقریباً 3.5 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہیں، جو ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اکرام راجپوت نے گورنر سندھ کو کاٹی کے دورے کی دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے خوشدلی سے قبول کر لیا۔
Back