گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی ملاقات

Posted on: 25 May 2026   Tags:

کراچی (اپریل30) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی ملاقات

 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تاریخی ورثے کے تحفظ، باہمی روابط اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سید اویس قادر شاہ کی جانب سے سید محمد نہال ہاشمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں صوبے میں مو ¿ثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق اور پارلیمانی امور کو مو ¿ثر، شفاف اور مربوط انداز میں چلانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا ۔ جمہوری اداروں کے استحکام اور آئینی بالادستی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال، صفائی ستھرائی، سیاحت کے فروغ اور صنعتی ترقی کو مزید بہتر بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ سندھ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور دستاویزی عمل کو تیز کرنے پر اتفاق اور قدیم آثار اور تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثے کے فروغ سے نہ صرف شناخت مضبوط ہوگی بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا ۔ملاقات میں تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مو ¿ثر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

Back