گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی (16 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے، باکسنگ کے فروغ، اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری اور سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام آباد کی طرز پر کراچی، بالخصوص لیاری میں جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے لیاری میں باکسنگ کے فروغ اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

گورنر سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر عامر خان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اس موقع پر عامر خان نے گورنر سندھ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور کھیلوں کی سرپرستی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور انہیں عالمی معیار کی باکسنگ تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

Back