گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات

Posted on: 25 May 2026   Tags: Government

کراچی ( اپریل30) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مضبوط عدالتی نظام اور قانون کی حکمرانی کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ بینچ اور بار کے تعلقات کو مزید بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو فوری اور مو ¿ثر دادرسی کی فراہمی میں وکلاءکو مثبت، ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں پیپلز لائرز فورم کے صدر قاضی ایم بشیر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں قانون، عدالتی اصلاحات اور نظامِ انصاف کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ حکومت اور وکلاءبرادری کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 
وفد نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اجرک، سندھی ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک میں قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوام کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ وکیل کا کردار مثالی، باوقار اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ انصاف کی فراہمی میں وکلاءکا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
 
وفد نے وکلاءبرادری کو درپیش مسائل، عدالتی سہولیات اور اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں، جنہیں گورنر سندھ نے سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو متعلقہ فورمز پر موثر انداز میں اٹھایا جائے گا اور وکلاءبرادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Back