گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وفاقی انشورنس محتسب سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وفاقی انشورنس محتسب سے ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی14 ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وفاقی انشورنس محتسب سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور اداروں پر اعتماد کے فروغ کے لئے بین الادارہ تعاون ناگزیر ہے۔ عوامی خدمت، شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مزید مو ¿ثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وفاقی انشورنس محتسب سید ممتاز علی شاہ سے گورنرہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی فلاح اور شکایات کے فوری ازالے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی انشورنس محتسب سیدممتاز علی شاہ نے ادارے کی کارکردگی، اصلاحاتی اقدامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے عوام کو فوری اور مو ¿ثر انصاف کی فراہمی میں وفاقی انشورنس محتسب کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ وفاقی انشورنس محتسب سید ممتاز علی شاہ نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔
Back