گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

Posted on: 27 Oct 2026   Tags:

کراچی ( جولائی 28) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، اس کے خلاف مو ¿ثر جدوجہد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور صحت مند پاکستان کا وڑن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوامی آگاہی سے ہی اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ انتقالِ خون، جراثیم سے پاک طبی آلات، صاف پانی اور حفظانِ صحت کے اصول ہیپاٹائٹس سے مو ¿ثر تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامات کا انتظار کیے بغیر فوری ٹیسٹ کروائیں، جلد تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔
 
 
Back