گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا سہیل اختر عصری کی علمی کاوش کو خراجِ تحسین
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا سہیل اختر عصری کی علمی کاوش کو خراجِ تحسین
Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون06) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا سہیل اختر عصری کی علمی کاوش کو خراجِ تحسین
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی تاریخ میں وہی شخصیات زندہ رہتی ہیں جو کسی نظریے اور وژن کے ساتھ وابستہ ہوں، جبکہ محض ذاتی سیاست کرنے والے وقت کے ساتھ ماند پڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح میاں نواز شریف کا نام بھی پاکستانی سیاست میں ایک نمایاں اور دیرپا حیثیت رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصنف سہیل اختر عصری کی کتاب "نواز شریف کے 101 تاریخی کام" کی تقریبِ رونمائی سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سلیم ضیائ، علی اکبر گجر اور کراچی پریس کلب کے رکن عبدالجبار ناصر بھی شامل تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبے، خصوصاً گوادر پورٹ، موٹرویز اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبے، پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے استحکام کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا تسلسل اسی وقت ممکن ہے جب سیاسی قیادت کا محور ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد اور عوامی خدمت ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیرِ نظر کتاب نہ صرف ایک سیاسی شخصیت کے ترقیاتی ویژن کو اجاگر کرتی ہے بلکہ کراچی کے دیرینہ مسائل، شہری ترقی اور امن و امان کی بحالی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی علمی و دستاویزی کاوشیں سیاسی تاریخ کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مصنف سہیل اختر عصری کی اس علمی و تحقیقی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ قدر اضافہ قرار دیا اور نوجوان مصنف کی حوصلہ افزائی کے لیے ذاتی حیثیت میں 100 کتابیں خریدنے کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی کتاب کو ایک اہم تاریخی اور تحقیقی دستاویز قرار دیا اور مصنف کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Back