گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب" تقریب تقسیم اسناد سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب" تقریب تقسیم اسناد سے خطاب

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی (16 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب" تقریب تقسیم اسناد سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار اور مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ ملکی صنعت کا استحکام ہی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاءوس میں منعقدہ "میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب" کی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوءے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے صنعتکار کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر ملک کا صنعتکار مضبوط ہوگا تو ہمیں آءی ایم ایف (IMF) کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے مقامی صنعت، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کو ناگزیر قرار دیتے ہوءے کہا کہ مقامی سطح کے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھانا ہوں گی۔

گورنر سندھ نے کرپشن پر کڑی تنقید کرتے ہوءے واضح کیا کہ کرپشن کسی بھی قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کا خاتمہ ہی پاکستان کی پاءیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، جنہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور صنعتکاروں کی محنت سے پاکستان ایک عظیم معاشی قوت بن سکتا ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ "میڈ اِن پاکستان" مہم مقامی صنعت، برآمدات اور روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اپنی مصنوعات، اپنی صنعت اور اپنی معیشت کو فروغ دینا ہی حقیقی قومی خودمختاری کا واحد راستہ ہے۔
 
Back