گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا فاطمید فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا فاطمید فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جون15) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا فاطمید فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عظیم خدمت نہیں اور فاطمید فاونڈیشن خون کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج، رضاکارانہ عطیہ خون اور تھلیسیمیا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ عطیہ خون کے موقع پر فاطمید فاو ¿نڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے، کیونکہ ایک خون کا عطیہ کسی ضرورت مند کے لیے نئی زندگی کی امید بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت قابلِ تحسین کام انجام دے رہے ہیں اور فاطمید فاونڈیشن کے ذریعے ہزاروں افراد کی زندگیوں میں امید اور سہارا فراہم کیا جا رہا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ تھلیسیمیا کی مو ¿ثر روک تھام کے لیے معاشرتی رویوں میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ شادی سے قبل نوجوان لڑکے اور لڑکی کے تھلیسیمیا ٹیسٹ کو معمول بنایا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب اس حوالے سے شعور عام ہوگا تو لوگ خود بخود اس احتیاطی عمل کو اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے والے افراد نہ صرف انسانیت کی خدمت کرتے ہیں بلکہ طبی ماہرین کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی جانب بھی زیادہ توجہ دیتے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں تھلیسیمیا سے متعلق قانون سازی اور بل کی منظوری کے عمل میں فاطمید فاو ¿نڈیشن نے بھی مو ¿ثر کردار ادا کیا، تاہم اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے مزید جامع اور مو ¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی نسلوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے قرآنِ کریم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا"جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔"گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اسی وقت مضبوط اور خوشحال بن سکتا ہے جب اس کے شہری صحت مند ہوں، لہٰذا ہمیں اجتماعی طور پر خون عطیہ کرنے، تھلیسیمیا سے متعلق آگاہی پھیلانے اور اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر فاطمید فاو ¿نڈیشن کی جانب سے گورنر سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Back