گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پر پیغام

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (27 جون) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) پر اپنے خصوصی پیغام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار کے فروغ اور برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین اور نئے کاروباری افراد کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہی ایک مضبوط اور خودکفیل پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ایز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لیے جدت، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار صنعتی ترقی کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان مالی سہولیات، جدید تربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہ عالمی دن ہمیں کاروباری شعبے کو مزید مستحکم، فعال اور بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

Back