گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام
Posted on: 28 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی(11جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کرنا وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت بن چکا ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ متوازن آبادی، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات ہی ملک کی پائیدار ترقی کی اصل بنیاد ہیں۔ معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی بھرپور ترقی ہی ایک مستحکم معیشت اور خوشحال پاکستان کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ وسائل کی منصفانہ اور مؤثر منصوبہ بندی ملکی اور قومی ترقی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے اپنے پیغام کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر پاکستانی شہری کو تعلیم، صحت اور ایک بہتر مستقبل کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔