گورنر سندھ سے کراچی جیمخانہ کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سے کراچی جیمخانہ کے وفد کی ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون11) گورنر سندھ سے کراچی جیمخانہ کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور صحت مند تفریحی مواقع کی فراہمی حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل، تفریح اور سماجی سرگرمیاں صحت مند اور متوازن معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جیمخانہ کے صدر اکبر اقبال پوری کی قیادت میں گورنر ہاو ¿س آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں کراچی میں مثبت، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ، شہریوں کے لیے بہتر تفریحی مواقع کی فراہمی اور ایسے اقدامات کو مزید مو ¿ثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفد نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی میں مثبت اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سماجی اور تفریحی ماحول میسر آ سکے۔
ملاقات کے اختتام پر کراچی جیمخانہ کے صدر اکبر اقبال پوری نے گورنر سندھ کو ادارے کی جانب سے اعزازی سووینئر پیش کیا۔
Back