گورنر سندھ سے خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی ملاقات

گورنر سندھ سے خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی ملاقات

Posted on: 25 May 2026   Tags: Government
کراچی (29 اپریل) گورنر سندھ سے خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی ملاقات
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے KASBIT کے وائس چانسلر فرحان قاضی نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ اس موقع پر KASBIT کے رجسٹرار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، فروغِ تعلیم اور تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے تعلیمی شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔
 
اس موقع پر KASBIT اور حکومت کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ KASBIT میں اس وقت 3 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے 70 فیصد کو مختلف اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔
 
انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے میں تحقیق کا عمل بھی جاری ہے جبکہ فیکلٹی میں 15 پی ایچ ڈی اساتذہ شامل ہیں، جو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 
 
 
 
Back