گورنر سندھ سے چینی قائم مقام قونصل جنرل کی ملاقات

گورنر سندھ سے چینی قائم مقام قونصل جنرل کی ملاقات

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی (17 جولائی)  گورنر سندھ سے چینی قائم مقام قونصل جنرل کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر فینگ دہینگ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری، دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ میں چینی صنعتی تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی روابط کو مزید وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت، صنعت، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، جدت اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوءی۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی باہمی اعتماد، اخلاص اور مشترکہ ترقی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست رہا ہے۔ ملاقات میں عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں، سیاحت، کاروباری شراکت داری اور صنعتی اشتراک کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر فینگ دہینگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کاروباری ادارے سندھ میں دستیاب وسیع معاشی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران صوبے میں خصوصی اقتصادی زونز ، مینوفیکچرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نءے امکانات پر بھی بات چیت ہوءی۔

آخر میں دونوں ممالک نے معاشی و اقتصادی شراکت داری، صنعتی تعاون اور باہمی ترقی کو نءی بلندیوں تک لے جانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
 
Back