گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام سندھ کی کور ٹیم کی ملاقات
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام سندھ کی کور ٹیم کی ملاقات
Posted on: 16 Mar 2026 Tags:کراچی (15 مارچ) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام سندھ کی کور ٹیم کی ملاقات
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم، ہنر اور ترقی کے جدید مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر فہد شفیق، کوآرڈینیٹر وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام سندھ کی سربراہی میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی سندھ کی کور ٹیم سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، ہنرمندی اور انہیں ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قائد محمد میاں محمد نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم سمیت مختلف اقدامات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا ہے اور اس پروگرام کو ملک بھر تک پھیلایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کردار، دیانت اور اخلاص کے ذریعے عوام کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق نے بتایا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی کے لیے چار اہم شعبوں (4Es) پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جن میں تعلیم، روزگار اور کاروباری مواقع، نوجوانوں کی سماجی و قومی سرگرمیوں میں شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو وظائف، ملازمت کے مواقع، کاروبار کے آغاز میں رہنمائی، قیادت سازی کے پروگراموں اور کمیونٹی سرگرمیوں تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔