گورنر سندھ کی پروقار الوداعی تقریب میں شرکت
گورنر سندھ کی پروقار الوداعی تقریب میں شرکت
Posted on: 01 Aug 2026 Tags: Governmentکراچی (17 جولائی)گورنر سندھ کی پروقار الوداعی تقریب میں شرکت
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ملاءیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناٹا بن احمد، جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان، اور فورن افیئرز لاءزن آفس کراچی کی ڈپٹی چیف آف پروٹوکول سعدیہ گوہر کے اعزاز میں منعقدہ پروقار الوداعی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان اور ملاءیشیا کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر ملاءیشین قونصل جنرل کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان اور عراق گہرے تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتوں میں بندھے ہوءے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوءے گورنر سندھ نے کہا کہ مخلصانہ روابط اور دوستی سے پیدا ہونے والا خیر سگالی کا جذبہ ہمیشہ قاءم رہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارت کاری کی بنیاد اعتماد، باہمی احترام اور مسلسل رابطے پر ہوتی ہے، اور صبر آزما مکالمے اور تعمیری شراکت داری سے ہی اقوام اپنے اختلافات حل کرتی ہیں۔
گورنر سندھ نے بین الاقوامی تعاون کو علاقاءی استحکام اور عالمی خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔صوبے کی معاشی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوءے سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ پاکستان کا معاشی دروازہ اور تجارتی مرکز ہے، اور ہماری حکومت دوست ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تجارت، سرمایہ کاری، آءی ٹی اور قابلِ تجدید تواناءی میں تعاون کو وسعت دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
گورنر سندھ نے رخصت ہونے والے سفارت کاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوءے کہا کہ معزز سفارت کار ہماری اعلیٰ ترین عزت اور مخلصانہ نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان اور بالخصوص سندھ کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں گے۔ انہوں نے حکومت اور سندھ کے عوام کی جانب سے معزز سفارت کاروں کی خدمات پر دلی شکریہ بھی ادا کیا۔
اس پروقار تقریب میں ڈاءریکٹر جنرل دفتر خارجہ لاءزن آفس کراچی عرفان سومرو، ڈپٹی چیف آف پروٹوکول سعدیہ گوہر، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سابق سفارت کاروں، بیوروکریٹس اور عماءدینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ڈاءریکٹر جنرل عرفان سومرو اور دیگر کے ہمرہ کیک کاٹا۔ آخر میں عرفان سومرو نے گورنر سندھ کو اجرک ، گلدستہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی