گورنر سندھ کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف حسین شیخ کی قیادت میں آنے والے وفد سے گورنر ہاوس میں ملاقات

گورنر سندھ کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف حسین شیخ کی قیادت میں آنے والے وفد سے گورنر ہاوس میں ملاقات

Posted on: 15 Apr 2026   Tags: Government

کراچی (اپریل13) گورنر سندھ کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف حسین شیخ کی قیادت میں آنے والے وفد سے گورنر ہاوس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ صنعتکاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف حسین شیخ کی قیادت میں آنے والے وفد سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صنعت و تجارت کے فروغ، معاشی ترقی میں صنعتکاروں اور تاجروں کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معدنی وسائل، بلیو اکانومی اور صنعتی شعبے میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔اس موقع پر ایس ایم تنویر نے کہا کہ FPCCI انڈسٹریل پالیسی میں اپنی معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ وفد کی جانب سے انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمیٹی میں FPCCI کی نمائندگی شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔میاں زاہد حسین نے بتایا کہ FPCCI نے 169 شعبوں پر تحقیق مکمل کر لی ہے اور 150 اضلاع کے سروے میں معدنی وسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔وفد نے بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے جلد جامع پروپوزل تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

Back