گورنر سندھ کا بین الاقوامی یومِ انصاف پر پیغام

گورنر سندھ کا بین الاقوامی یومِ انصاف پر پیغام

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی (17 جولائی) گورنر سندھ کا بین الاقوامی یومِ انصاف پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے بین الاقوامی یومِ انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کا قیام بلاامتیاز اور مساوی انصاف کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ انصاف کا نظام عالمی ضمیر پر ایک بڑا سوالیہ نشان اور باعثِ تشویش ہے۔ پاکستان عالمی امن، انسانی حقوق کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی بالادستی کے لیے اپنا مثبت اور مؤثر کردار ہمیشہ کی طرح جاری رکھے گا۔

گورنر سندھ نے عالمی سطح پر جاری ناانصافیوں کو اجاگر کرتے ہوءے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے سنگین مظالم عالمی انصاف کے اداروں کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت اور فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے فلسطین کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطین، بالخصوص غزہ میں نہتے اور معصوم شہریوں کے قتلِ عام کو فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے دیرینہ مسائل کا منصفانہ اور پائیدار حل ہی عالمی امن اور حقیقی انصاف کی ضمانت ہے۔

Back