گورنر سندھ اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی ملاقات

گورنر سندھ اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی ملاقات

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی / اسلام آباد ( جون 22) گورنر سندھ اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور قومی معیشت کی مضبوط بنیاد ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، انہیں درپیش مسائل، سرمایہ کاری کے فروغ اور خدمات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
ملاقات کے دوران اس بات پر خصوصی غور کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ادارہ جاتی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے، ان کے مسائل کے حل کے لیے مو ¿ثر اور تیز رفتار نظام وضع کیا جائے اور وطنِ عزیز میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید آسان، محفوظ اور قابلِ اعتماد بنایا جائے۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن سے مضبوط اور مو ¿ثر رابطہ فراہم کیا جائے، ان کے مسائل کے حل کے لیے سہولت پر مبنی نظام متعارف کرایا جائے اور سرمایہ کاری کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی فعال شمولیت سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ملکی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔
 
چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاو ¿نڈیشن سید قمر رضا نے او پی ایف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت اور فلاح کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
 
ملاقات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل، متعلقہ اداروں کے درمیان مو ¿ثر رابطہ کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
 
گورنر سندھ نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی قومی ترقی میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Back