پاکستانی خواتین بہت با صلاحیت ہیں۔ گورنرسندھ
پاکستانی خواتین بہت با صلاحیت ہیں۔ گورنرسندھ
Posted on: 14 Mar 2019 Tags:
کراچی ( مارچ 11 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین با صلاحیت اور ہر شعبے میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں یہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ طرح ہر شعبہ زندگی میں بھرپور حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا اظہاربھی کررہی ہیں بعض شعبوں میں خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، قومی ترقی کو ایک نئی جہت دینے میں خواتین کا کردار اہم ہے قومی ترقی خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ہر گز ممکن نہیں ہوسکتی ، قومی تقاضوں کے عین مطابق موجودہ حکومت خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں لیڈیز فنڈ کے 18 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد کی سربراہی لیڈیز فنڈ کی صدر تارا عذراداﺅد کررہی تھی ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ہر شعبہ میں خواتین کے کردار کو پوری قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ملک کی ترقی میں خواتین کی شمولیت کے باعث ہی ملک مزید مستحکم ہورہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی بڑی تعدادشادی کے بعد قومی خدمت سے الگ تھلک ہو جایاکرتی ہیں اس ضمن میںخواتین کو آگاہی فراہم کرناوقت کی اہم ضرورت ہے ،قوموں کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت بہت زیادہ ہو چکی ہے اور کسی کو بھی اس سے انکا ر نہیں ہے ،خواتین کو بھی چاہئے کہ وہ ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قابل فخر خواتین کی زندگی دیگرخواتین کے لئے قابل تقلید ہے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ با صلاحیت خواتین کو ان قابل فخر ہستیوں کی زندگی سے سیکھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے انھیں سوچنا ہوگا کہ کس طرح مادر ملت اور ان جیسی دیگر خواتین نے بھرپور جذبے سے ملک کے لئے کام کیا ، یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں خواتین کاروبار کو ایک نئی جہت دے رہی ہیں اور لاتعداد خواتین منافع بخش و پرکشش کاروبار سے وابستہ بھی ہیں۔ آخر میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کو لیڈیز فنڈ کی جانب سے تارا عذرا داﺅد نے یاد گار شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔
|