گورنرسندھ سے تاجران صدر مارکیٹ کے چاررکنی وفد کی ملاقات
گورنرسندھ سے تاجران صدر مارکیٹ کے چاررکنی وفد کی ملاقات
Posted on: 14 Mar 2019 Tags:
کراچی ( مارچ 13 )
گورنرسندھ سے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کی سربراہی میں تاجران صدر مارکیٹ کے چار رکنی وفدنے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے مارکیٹ کے مسائل ، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں سے متعلق گورنرسندھ کو تفصیلی آگاہ کیا ۔ وفد نے بتایا کہ متبادل دوکانوں کا تاحال قبضہ نہیں دیا گیا ، کاروبار نہ ہونے سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گورنرسندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرائے جائیں گے تاکہ تاجر معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صدر کے پارکنگ پلازہ اور دیگر مقامات پر قرعہ اندازی کے ذریعہ متبادل دوکانیں فراہم کی جائیں تاکہ جن دوکاندار وں کا کاروبار متاثر ہوا ہے و ہ دوبارہ اپنی کاروباری سرگرمی جاری رکھ سکیں ۔
|