ف تھانزا ایئر لائن کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات
ف تھانزا ایئر لائن کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات
Posted on: 14 Mar 2019 Tags:
کراچی ( مارچ 11 )
لف تھانزا ایئر لائن کے تین رکنی وفد نے ایئر لائن کے سینئر ڈائریکٹر Lange Heinrch کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ وفد میں جنرل منیجر محترمہ نادیہ سارا پیٹری اور ورلڈ وائڈ گروپ کے چیئر مین سہیل یاسین سلیمان بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ لف تھانزا ایئر لائن پہلے بھی پاکستان میں فنگشنل رہی ہے اسے دوبارہ شروع کرنے میںدلچسپی رکھتے ہیں اس ضمن میں ایئر لائن سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی جاری ہے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بڑے مواقع موجود ہیںموجودہ حکومت نے 14 نئے سیاحتی مقامات کھولیں ہیںاس سے قبل گورنرہاﺅس کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں عوام قائد اعظم کے زیر استعمال اشیاءکو دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اوپن اسکائی پالیسی سے ایئر لائنز فائدہ حاصل کرسکتی ہیں ویزہ پالیسی میں بھی سیاحت کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان کے سیاحتی مقامات کے لئے آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان پانچواں بڑا ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہترین صورتحال سرمایہ کاری کے لئے موزوں ہے ، پرکشش اہمیت کے حامل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار آرہے ہیں جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے ، دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہورہے ہیں۔
|